• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں میں آنتوں کا کینسر اموات کا سب سے بڑا سبب بن گیا، رپورٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) نوجوانوں میں آنتوں کا کینسر اموات کی سب سے بڑی وجہ بن گیا۔ مرض کی دیر سے تشخیص اور غیر صحت مند طرزِ زندگی اس خطرناک رجحان کی بڑی وجوہات ہیں، وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق کولوریکٹل (آنتوں) کا کینسر کم عمر افراد میں کینسر سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ بن چکا ہے، جبکہ مجموعی طور پر امریکا میں کینسر سے اموات کی شرح میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں میں اس بیماری سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو صحتِ عامہ کے لیے تشویشناک رجحان ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اضافے کی ممکنہ وجوہات میں غیر صحت بخش خوراک، جسمانی سرگرمی کی کمی، موٹاپا، اور بیماری کی دیر سے تشخیص شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید