• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت کا درست مقام کائناتی افق پر موجود ہو سکتا ہے، سائنسدان کا حیران کن دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق ہارورڈ پروفیسر سائنسدان کا حیران کن دعویٰ، جنت کا درست مقام کائناتی افق پر موجود ہو سکتا ہے، یہاں کائنات کی توسیع کے باعث وقت رک جاتا ہے اور روشنی کی رفتار حتمی حد بن جاتی ہے، افق کے پار ایک اور پوشیدہ کائنات ممکن، جہاں وقت کا تصور ختم اور صرف غیر مادی، روشنی جیسی ہستیاں رہ سکتی ہیں۔ سابق فزکس انسٹرکٹر ڈاکٹر مائیکل گیلن نے یونی لیڈ میں شائع ایک مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ جنت کا ممکنہ مقام “کائناتی افق” (Cosmic Horizon) پر ہو سکتا ہے، جہاں کائنات کی توسیع کے باعث وقت رک جاتا ہے اور روشنی کی رفتار حتمی حد بن جاتی ہے۔ ان کے مطابق ایڈون ہبل کی دریافتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ جتنا کوئی کہکشاں زمین سے دور ہے، اتنی ہی تیزی سے وہ ہم سے دور جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید