• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کی انکوائری کمیٹی مسترد کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) )ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سانحہ گل پلازہ پر سندھ حکومت کی جانب سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی کے نامزد اراکین پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے، بادی النظر میں وہی اس المناک سانحے کے بالواسطہ یا بلاواسطہ ذمہ دار دکھائی دیتے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی میں ایسے افسران اور افراد کی نامزدگی واضح طور پر مفادات کے ٹکراؤ کا باعث ہوگی، کیونکہ یہ تمام افراد اپنے اپنے دائرہ اختیار میں سنگین مجرمانہ غفلت کے مرتکب رہے ہیں، سنگین غفلت کی مرتکب سندھ حکومت آئینی و قانونی طور پر تحقیقات کرانے کا حق نہیں رکھتی۔ سانحہ گل پلازہ کے 100 سے زائد شہداء و زخمیوں کے لواحقین اور 1200 سے زائد متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی حکومت فوری طور پر پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کی دفعہ 3 کے تحت ایک آزاد اور بااختیار قومی کمیشن تشکیل دے۔
اہم خبریں سے مزید