کراچی (جنگ نیوز)مودی حکومت کی رکاوٹ کے بعد امریکی ایس ای سی کا نیا قدم، عدالتی سمن ای میل کے ذریعے اڈانی کو بھیجنے کی درخواست بھارت نے ہیگ کنونشن کے تحت سمن کی تعمیل سے انکار کر کے عمل کو تعطل کا شکار کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے 14 ماہ تک رکاوٹ ڈالے جانے کے بعد امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وفاقی عدالت سے درخواست کی ہے کہ گوتم اڈانی اور ساگر اڈانی کو سمن سفارتی چینلز کے بجائے ای میل اور ان کے امریکی وکلاء کے ذریعے بھیجنے کی اجازت دی جائے۔ ایس ای سی کا مؤقف ہے کہ بھارت نے ہیگ کنونشن کے تحت سمن کی تعمیل سے انکار کر کے عمل کو تعطل کا شکار بنایا، جس کے بعد اب متبادل قانونی راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔