• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ نےسیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جمعرات 22 جنوری کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریحان اقبال بلوچ کو عہدے سے ہٹا کرسروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ محکمہ صحت کے اسپیشل سیکریٹری (ایڈمن) جمشید عالم میمن کو تاحکمِ ثانی سیکریٹری صحت کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید