• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزی سے کھانا صحت کیلئے سنگین خطرہ، یہ محض ایک عادت نہیں، ماہرین

کراچی (نیوز ڈیسک) تیزی سے کھانا صحت کیلئے سنگین خطرہ، یہ محض ایک عادت نہیں، جلدی کھانا ہاضمے کے مسائل، بلڈ شوگر میں تیزی، زیادہ کھانے اور موٹاپے کا سبب بن سکتا ہے۔ فاسٹ فوڈ سے گریز کریں، آہستہ کھانا پیٹ بھرنے کے اشاروں کو بہتر بناتا، میٹابولک صحت میں مدد دیتا ہے۔ ٹائم کی رپورٹ کے مطابق آج کل بہت سے لوگ جلدی جلدی کھانا کھاتے ہیں، چاہے وقت کی کمی ہو، خاندان میں بڑے ہونے کی عادت ہو، یا کھانے کے دوران موبائل اور اسکرین پر دھیان لگانے کی وجہ سے، مگر تیز کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق تیز کھانے سے کھانا اچھی طرح چبانے کا وقت نہیں ملتا جس سے بڑے ٹکڑے معدے میں جاتے ہیں، ہوا نگلنے سے پیٹ پھولنا، تکلیف، زیادہ تیزابیت اور ضرورت سے زیادہ کھانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مختلف مطالعات نے تیز کھانے کو موٹاپے، بلڈ پریشر، ٹرائی گلیسرائیڈز میں اضافہ، میٹابولک سنڈروم، اور غیر الکحل فیت لیور بیماری کے ساتھ جوڑا ہے۔
اہم خبریں سے مزید