کراچی ( نیوز ڈیسک) امریکی امیگریشن فورس نےپانچ سالہ بچے کو اسکول سے واپسی پرگرفتار کرلیا۔ شہریوں میں شدید غم و غصہ ، بچے کیساتھ والد بھی حراست میں گئے، مقامی کمیونٹی کے احتجاجی مظاہرے کیے۔پانچ سالہ لیام کونےجو راموس کو منی پولس، منی سوٹا میں اسکول سے واپسی کے بعد امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ایجنٹس نے حراست میں لیا، جس نے شہریوں میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا۔ کچھ لوگوں نے خاندانوں کی مدد کے لیے کھانے اور دوا فراہم کرنے والے چھوٹے مرکز قائم کیے۔