اسلام آباد (اے پی پی)سرکاری ملازمین کے بچوں کی ملازمت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل ۔وفاقی آئینی عدالت نے کوٹہ سے متعلق اہم کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکمِ امتناع جاری کر دیا ہے۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا ۔ سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا سال 2024 کا فیصلہ ماضی سے نافذ العمل نہیں کیا گیا بلکہ اس کا اطلاق مخصوص قانونی دائرہ کار میں ہے۔سندھ حکومت کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق نہ تو مستقبل میں ہوگا اور نہ ہی زیرِ التوا معاملات پر تاہم یہ تشریح درست نہیں۔