• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، مکہ ٹیرس کا غیر قانونی حصہ ایک ماہ میں گرانے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کا غیر قانونی حصہ ایک ماہ کے اندر اندر گرانے کا حکم دیتے ہوئے ایس بی سی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ جمعہ کو ہائی کورٹ میں مکہ ٹیرس سے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے شہروں میں ہی مکینوں کو مہاجر بنا دیا گیا۔ کروڑوں روپے کے فلیٹس خریدنے والے آج سٹرکوں پر آگئے۔ ان سے پوچھیں جنہوں نے زندگی بھر کی جمع پونجی لگائی۔ غلط بیانی پر عدالت نے بلڈر کی سخت سرزنش کر دی۔

اہم خبریں سے مزید