• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن کا پروپیگنڈہ ناکام ہوگا، شہباز گل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ ملک کو تاریکی میں دھکیلنے والے منفی تعصب پھیلانے میں مصروف ہیں،ضمنی بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن کا پروپیگنڈہ ناکام ہوگا۔ گزشتہ روز شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ معیشت کو اندھے گڑھے میں دھکیلنے والوں کا معیشت پر بھاشن منافقانہ طرز عمل ہے۔ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ حکومتوں کا گند صاف کیا۔ دگرگوں معاشی صورتحال کو کورونا کے باوجود قابو کیا گیا، کورونا وبا کے باوجود جی ڈی پی 4 فیصد تک ہونا معاشی کامیابی ہے۔

اہم خبریں سے مزید