• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ترمیمی آرڈیننس سےجعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان کو ریلیف ملنا شروع

اسلام آباد ( آن لائن ) نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے ملزمان کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے ۔ احتساب عدالت نے سابق ڈی جی پارکس دو سال سے قید لیاقت قائم خانی کی درخواست ضمانت دس لاکھ مچلکوں کے عوض منطور کر لی آصف زرداری کی ضمانت بھی ترمیمی آرڈیننس کے تحت پہلے ہی کنفرم ہو چکی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ لیاقت قائم خانی کا پاسپورٹ ضبط کر کے نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ لیاقت قائم خانی کے شریک ملزمان ٹرائل بروقت مکمل نہ ہونے پر ضمانت لے چکے ہیں ۔ٹرائل مکمل نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں جن کے ذمہ دار لیاقت قائم خانی نہیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید