• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ تشکیل دیدیا گیا

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے بورڈتشکیل دے دیا گیا،9رکنی بورڈ میڈیکل رپورٹس کے جائزے5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور ان کی واپسی کے بارے میں رائے دینے کیلئے سینئر پروفیسروں پر مشتمل 9 رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقیہ بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید