• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے کے ریٹائر ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے ایک ارب روپے کی کی خصوصی گرانٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات کراچی کےریٹائرز ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے ایک ارب روپے کی کی خصوصی گرانٹ کی منظوری، ڈائریکٹر جنرل آصف علی میمن نے کہا ہے کہ افسران وملازمین کے بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اےنے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری فنانس کا تہہ دل سے شکرایہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ادارہ ترقیات کو مالی تعاون فراہم کیا جس کا ثبوت حال ہی میں ریٹائرز ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے ایک ہزار ملین کی خصوصی گرانٹ کی منظوری کی صورت میں دیا خصوصی گرانٹ کے باعث ریٹائرڈ ملازمین کی بقایا جات کی ادائیگی کے لئے راہ ہموار ہوجائے گی اور افسران و ملازمین کی بہتری کے دروازے کھل جائیں گے اس حوالے سے سیکریٹری کے ڈی اے کی سربراہی میں ایک سیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو ان سارے معاملات کا جائزہ لے گا ڈی جی نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایت جاری کی کہ خصوصی گرانٹ میرٹ کی بنیاد پر ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے استعمال کی جائے غیر منصفانہ تقسیم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

اہم خبریں سے مزید