• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کور کمانڈر پر حملے میں ملوث القاعدہ دہشت گرد کراچی سے گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے اہلکاروں نے لا ئنزایریا میں کارروائی کر کے سنگین جرائم میں مطلوب کالعدم القاعدہ و جند اللہ سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد کو کراچی پہنچنے پرگرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق 39 سالہ سید کاشف علی شاہ عرف شاہین سی ٹی ڈی کی ریڈ بک کے نویں ایڈیشن میں رجسٹرڈ ہے،ملزم کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر محکمہ داخلہ سندھ نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا ہے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کراچی میں 2004 کے دوران کور کمانڈر کراچی پر حملہ کرنے والے گروہ میں شامل تھا،ملزم پنجاب کے مختلف شہروں کے علاوہ راولپنڈی میں بھی روپوش رہا،سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ ملزم گزشتہ روز کراچی پہنچا تو خفیہ اطلاع ملنے پر اس کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزم کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید