کراچی (افضل ندیم ڈوگر) اتوار کو ملک بھر سے 438پروازیں آپریٹ کی گئیں، 39منسوخ یا نان آپریشنل رہیں جبکہ41پروازوں میں تاخیر ہوئی جن میں لاہور مدینہ کی پروازوں میں 8 گھنٹے جبکہ اسلام آباد جدہ کی پروازوں میں ساڑھے 9 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 17 لاہور کی 22 کراچی ملتان 1، 1 پرواز میں تاخیر ہوئی۔