کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے 41سال کی عمر میں دوسری بار ماں بننے کی خوشخبری سنا دی۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سفید لباس میں اپنی تصویر شیئر کی، جس میں انکا بے بی بمپ نمایاں ہے۔ ماہرہ خان نے تصویر کے ساتھ لکھا، ’’ہم منصوبے بناتے ہیں اور پھر اللہ کا منصوبہ ہوتا ہے۔‘‘اعلان کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ماہرہ خان اور انکے شوہر کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ماہرہ خان کا یہ دوسرا بچہ ہوگا۔