• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور، چچا نے کاری کا الزام لگا کر 13 سالہ بھتیجی قتل کردی

شکارپور (نامہ نگار) تھانہ ہمایوں کی حدود منڈو واہ کے قریب گاؤں آندل چانڈیو میں چچا قائم الدین چانڈیو نے کاری کا الزام لگا کر اپنی 13 سالہ بھتیجی کو بندوق کی گولی مارکر قتل کردیا ہے۔ اقدام قتل کے بعد ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا۔ جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم چچا نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جلد ہی اسے گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید