• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نایاب چنکارا ہرن عدالتی حکم پر آزادی سے پہلے ہی چلنے سے معذور

مٹھی(رپورٹ:عبدالغنی بجیر)اسسٹنٹ کنزر ویٹر وائلڈ لائف اشفاق میمن کے مطابق مٹھی عدالت نے ہرن کو سینکچوری زون میں چھوڑ کر 17ستمبر تک ویڈیو ثبوت پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ آج صبح وائلڈ لائف کی ٹیم ہرن کو چیلہار پولیس اسٹیشن لے گئی تاکہ پولیس کے ہمراہ اسے آزاد کیا جا سکے۔ وائلڈ لائف حکام کا الزام ہے کہ پولیس نے اپنی کسٹڈی دکھانے کے لئے ہرن کو لاک اپ میں ڈالا اور ایک ٹانگ باندھ کر ویڈیو بنانا چاہی، اسی دوران ہرن نے خوفزدہ ہو کر چھلانگ لگائی تو اس کی ٹانگ مہرے سے اکھڑ گئی۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ سے ہرن ان کی تحویل میں بالکل صحت مند تھا اور آج صبح کی تھانے کے لاک اپ سے ہرن کو دوبارہ زخمی حالت میں گاڑی میں ڈالنے کی ویڈیو بھی موجود ہے۔

اہم خبریں سے مزید