• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج رات 12 بجے سے عمرہ زائرین پر ویکسی نیشن کے بغیر سفری پابندی عائد

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی کے عمرہ زائرین پیر اور منگل کی درمیاتی شب 12بجے کے بعد ویکسی نیشن کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کے فوکل پرسن ڈاکٹر غلام مرتضی شاہ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی سول ڈسپنسری مسافروں کی ویکسی نیشن کیلئے مجاز مرکز ہے جو صبح 8 سے رات 8بجے تک کھلی رہتی ہے۔ عمرہ کے مسافر روانگی سے کم از کم 10دن پہلے ویکسی نیشن مکمل کراسکتے ہیں​​۔ حکام کے مطابق عمرہ مسافر کیلئے مننجائٹس اور انفلوئنزا کی ویکسین لگانا لازم ہے۔ سعودی عرب، آسٹریلیا، بھارت افغانستان کے مسافروں کیلئے پولیو لازمی ہے۔ ​یلو فیور کی ویکسی نیشن افریقہ اور جنوبی امریکہ آنے جانے والوں کیلئے لازمی ہے۔ ​​مننجائٹس ویکسین 12 سال یا زائد عمر اور ​انفلوئنزا ویکسین 1 سال یا زائد عمر کیلئے لازم ہے۔ پولیو ویکسین تمام تمام عمر کے مسافروں کیلئے لازمی ہے۔

اہم خبریں سے مزید