کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے نادرا سہولت سینٹرز پر ویکسینیشن فیس کیلئے عمرہ زائرین سے ہزاروں روپے زائد وصول کئے جارہے ہیں پاک آئی ڈی ایپ پر انگلوائنزا ویکسینیشن کی فیس 1720اور گردن توڑ بخار ویکسین کی فیس 2785 روپے ہے۔ جو مجموعی طور پر 4505روپے بنتے ہیں۔ یہی تو ہے سہولت سینٹر پر سروس چارجز کے طور پر 100ڈیڑ سو روپے وصول کرنے چاہیے مگر بیشتر سہولت سینٹرز پر قطاریں لگی دیکھی گئیں اور مجموعی 6 سے 7 ہزار روپے کی وصول کئے جارہے ہیں۔عمرہ زائرین کی اکثریت جدید موبائل فون اور پاک آئی ڈی کے بارے میں معلومات نہیں جس کی وجہ سے بیشتر سینٹرز پر لوٹ مار بہت تیزی سے جاری ہے۔