• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان،PDMA کا ہائی الرٹ

کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں 14اور 15ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی اوردرمیانی بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی16ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور متعلقہ محکموں کو مشینری اور عملہ تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور ملحقہ علاقوں میں موجود ہے، جسکے باعث آج سے 16ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں بارش متوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید