• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی لندن میں سابق آرچ بشپ آف کینٹربری جسٹن ویلبی سے ملاقات

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لندن میں سابق آرچ بشپ آف کینٹربری جسٹن ویلبی سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ عالمی صورتحال، بالخصوص دنیا بھر میں امن کے قیام کی کوششوں، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی قائدین کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور انتہاپسندی و دہشت گردی کے خلاف مذہبی قیادت کے عملی کردار اور مشترکہ کوششوں کو مؤثر بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید