• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز اور سعودی عرب پر نئے حملے، جنگ کے پھیلاؤ سے تیل کی فراہمی میں خلل کا خدشہ بڑھ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) آبنائے ہرمز اور سعودی عرب پر نئے حملے، جنگ کے پھیلاؤ سے تیل کی فراہمی میں خلل کا خدشہ بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سعودی عرب اور خلیج میں موجود بحری جہازوں پر ہونے والے نئے حملوں نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور بے چینی میں اضافہ کر دیا۔ اس سے قبل سعودی تیل کی ایک پائپ لائن پر حملے اور یمن کے حوثیوں کی پیش قدمی نے خدشات بڑھا دیے تھے کہ جنگ کے باعث عالمی توانائی کی فراہمی میں پیدا ہونے والی رکاوٹ مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ تیل کے تاجروں کو توقع تھی کہ ہفتے کے آخر میں ہونے والی ان پیش رفتوں کے بعد پیر کو مارکیٹیں دوبارہ کھلنے پر تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا۔ ان واقعات سے دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ ملک سعودی عرب سے تیل کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید