• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل کی ونر حرا قیصر کی کراچی میں پہلی بار پرفارم کیلئے تیاریاں!!

کراچی( اختر علی اختر) پاکستان آئیڈل کی ونر حرا قیصر کی پہلی بار کراچی میں پرفارم کے لیے تیاریاں!! آرٹس کونسل کے تحت  تین میوزک فیسٹیول میں پاکستان آئیڈل کے اسٹارز جگمگائیں گے، حمیرا چنا،غلام عباس سمیت نئی آوازیں تین روز تک سماعتوں میں رس گھولیں گی۔تھا جس انتظار وہ شاہکار آگیا۔آرٹس کونسل کے تین روزہ فیسٹیول میں پاکستان آئیڈل کے اسٹارز پہلی بار ایک بڑے لائیو کنسرٹ میں آواز کا جادو جگائیں گے۔صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے جنگ کو بتایا کہ پاکستان آئیڈل کے ذریعے بہترین آوازیں سامنے آئی ہیں۔ہم نے فیصل آباد، لاہور، ملتان اور کراچی سے پاکستان آئیڈل کے ستاروں کو مدعو کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید