• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (جنگ نیوز) ڈرامہ انڈسٹری کے دو نامور اداکار وہاج علی اور مایا علی پہلی بار ”جیو ٹی وی“کے ڈرامہ سیریل ”جو بچھڑ گئے“ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہیں، دونوں آرٹسٹوں کی جوڑی کو آن اسکرین دیکھنے کیلئے اِن کے مداح کئی عرصے سے متنی تھے۔ ”جیو ٹی وی“ پر اِن دنوں سقوط ڈھاکا کے پس منظر میں تاریخی حقائق پر مبنی پاکستان کا پہلا ڈرامہ سیریل ”جو بچھڑ گئے“ نشر کیا جارہا ہے۔ اس سیریل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وہاج علی کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کا حصہ بننا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔ علی معین نے کہانی کو اتنی قدر خوبصورتی سے تراشا ہے کہ ہر ایک اِس میں ڈوبا نظر آرہا ہے۔ دوسری طرف ہائصم حسین نے اپنی شاندار ڈائریکشن کے ذریعے اس پروجیکٹ کو ایک نئی زندگی دے دی ہے۔ یاد رہے یہ کہانی کرنل زیڈ آئی فرخ کے ناول ”بچھڑ گئے“ سے ماخوذ ہے۔ ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں اورنگزیب مرزا، نادیہ جمیل، عدنان جعفر، ساجد شاہ، رانا مجید، عمر ڈار، احمد عباس، عثمان ضیاء، شیرین زاہد، عمر چیمہ، فہد ہاشمی، ظہیر تاج اور فضل حسین اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”جو بچھڑ گئے“ اتوار کی شب 8 بجے جیو ٹی وی سے نشر کیا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید