• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بلاگر کو قتل کرنے کیلئے لندن کے بینک کرپٹ شخص کی خدمات لی گئیں

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) پاکستانی بلاگر کو قتل کرنے کے لئے لندن کے بینک کرپٹ شخص کی خدمات حاصل کی گئیں۔

 سی پی ایس کے ایلیسن مورگن نے لندن کی عدالت کو بتایا کہ گوہر خان کو قرضوں کی ادائیگی کیلئے پیسوں کی ضرورت تھی، وہ بینک کرپٹ ہوچکا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق، کرائون پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے کنگسٹن مجسٹریٹ کی عدالت کو بتایا ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری گوہر خان کی خدمات بلاگر احمد وقاص گورایہ کو قتل کرنے کے لیے بطور ’’ ہٹ مین‘‘ حاصل کی گئی تھیں۔

 عدالت میں 12 رکنی جیوری کے سامنے قتل سازش کی سماعت شروع ہونے سے قبل کرائون پراسیکیوٹر نے دو روز تک مکمل وضاحت کی کہ محمد گوہر خان کس طرح نامعلوم افراد سے رابطے میں آیا اور نیدرلینڈ کا سفر کیا۔

 ایلیسن مورگن نے عدالت کو بتایا کہ گوہر خان اس وقت قلاش تھے اور انہیں قرضوں کی ادائیگی کے لیے پیسوں کی سخت ضرورت تھی۔ 

عدالت کو بتایا گیا کہ وہ پہلے بینک کرپٹ ہوگیا تھا اور اس پر 2 لاکھ پائونڈز سے زائد کا قرضہ تھا۔ جب کہ اسے بلاگر سے متعلق زیادہ معلومات نہیں تھی۔

اہم خبریں سے مزید