• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری ،تحقیقاتی کمیٹی میں سپروائزری و آپریشنل افسروں کے بیانات

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) سانحہ مری کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے جمعہ کو سپروائزری افسروں کے بیانات ریکارڈ کئے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی،کمشنر سید گلزار حسین شاہ اور آر پی او اشفاق احمد خان بھی بیانات دینے والوں میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا بیان تقریبا ڈھائی گھنٹے جاری رہا،کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر سے کچھ ریکارڈ بھی طلب کیا جو ہفتہ کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مری میں آپریشنل عملے کے بھی بیانات لیے۔ محکمہ جنگلات کے حکام کوئی پلان پیش نہیں کرسکے۔ ذرائع کے مطابق ان کے بیانات غیر تسلی بخش رہےجبکہ محکمہ ہائی وے گاڑیوں کو ایک ہی جگہ پارک کرنے کا کوئی جواز پیش نہیں کرسکا۔ گاڑیوں کو مختلف پوائنٹس پر لگایا جانا تھا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آپریشن کیا جاسکتا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں پیش ہونے والوں کو رپورٹ فائنل ہونے تک تفصیلات میڈیا سے شیئر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ادھر سیاحوں پر پابندی کے باعث مری سنسان ہوگیا ہےجبکہ مقامی آبادی کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے پر پریشان ہے۔
اسلام آباد سے مزید