اسلام آباد\( رانا غلام قادر ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کے روز سیکٹر ڈویلپمنٹ میں ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ ورک اور پلاٹس مالکان کو قبضہ حوالگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سیکٹر ڈویلپمنٹ میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیویلپڈ پلاٹس کا قبضہ جلد دینے کی ہدایت کی۔