اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے نماز تر اویح اور سحری کے اوقات میں ضلع بھر کی مختلف مساجد کے سکیور ٹی انتظاما ت کا جا ئز ہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی۔ڈیوٹی پوائنٹس پر مامور افسران اور جوانوں کو بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ پولیس نے رمضان کی سکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔