راولپنڈی(راحت منیر /اپنے رپورٹرسے) 23 ارب روپے کے مری ڈویلپمنٹ پلان میں کوٹلی ستیاں میں چیئر لفٹ اور چینی طرز کا سکائی گلاس برج بھی تعمیر ہوگا۔کوٹلی ستیاں میں چیئر لفٹ پر لاگت کا تخمینہ تین ارب 19کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔جسے جون 2028 تک مکمل کیا جانا ہے۔ایک اعشاریہ د وکلومیٹر لمبی چیئر لفٹ پرچھان ہل سے پھوفنڈی ٹاپ تک ہوگی۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مری ڈیلپمنٹ پلان کے تحت کوٹلی ستیاں کو پنجاب کانیا جدید ترین ٹورازم ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کوٹلی ستیاں میں ٹورازم کی 14 سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔کوٹلی ستیاں میں ایکو فرینڈلی گلمپنگ پوڈ ویلج اور ریزارٹ قائم ہوگا کوٹلی ستیاں میں پنجاب کا پہلا جدید پیرا گلائیڈنگ سینٹر بنے گا کوٹلی ستیاں میں سیاحوں کےلئے سکائی گلاس برج بنایا جائے گا۔ کوٹلی ستیاں میں نئی چیئر لفٹ پراجیکٹ کی تکمیل کے ساتھ ساتھ پتریاٹہ چیر لفٹ کی مرمت اور اپ گریڈیشن بھی کی جائے گی ۔