• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی عملداری بار کے نو منتخب عہدیداروں کی ترجیح ہونی چاہئے،سیشن جج

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی آصف مجید اعوان سے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے نومنتخب صدر ارشد مجید ملک اور جنرل سیکرٹری ملک مبشر رفاق کی قیادت میں نائب صدر آنسہ منہاز ستی، جوائنٹ سیکرٹری محمد شعیب، فنانس سیکرٹری خلیل محمود و دیگر عہدیداران نے ملاقات کی۔ سیشن جج نے بار قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وکلاء برادری نے آپ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، اپنے ووٹروں کی فلاح وبہبود اور قانون کی عملداری آپ کی ترجیح ہونی چاہئے، نومنتخب قیادت نے سیشن جج کو یقین دلایا کہ بار قانون اور آئین کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ بار اور بینچ کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشش کرینگے۔
اسلام آباد سے مزید