• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا صدیق اکبرؓ کی سیرت و کردار انسانیت کیلئے مینارہ نور ہے، راغب نعیمی

لاہور(خبر نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے خطبہ جمعہ میں کہاکہ سیدناصدیق اکبرؓ کی سیرت وکردار انسانیت کےلئے مینارہ نور ہے۔خلیفہ رسول ابوبکرؓکی صحابیت اورشرف کی گواہی قرآن کریم نے دی ۔سیدناصدیق اکبر ؓ کا نام عبداللہ ،ابوبکر آپ کی کنیت ،صدیق اورعتیق لقب تھے ۔ہجرتِ مدینہ کے سفر میں صدیق اکبر ؓ ہی حضور کریم کے رفیق سفر تھے۔