• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ایک اور مسجد کوبند کرنا ریاستی اسلامو فوبک دہشت گردی ہے،تنظیم اسلامی

لاہور(خبر نگار)تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ فرانس میں ایک اور مسجد کوبند کرنا بدترین ریاستی اسلامو فوبک دہشت گردی ہے۔ فرانس کے شہر کین میں ایک اورمسجد کو بند کیے جانے کے عمل نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیاہے کہ مغربی دنیا اخلاقی سطح پر دیوالیہ ہوچکی ہے۔ مغرب میں مذہبی آزادی اور مساوات کے نام نہاد عَلم بردار شعائرِ اسلام کے مطابق زندگی گذارنے سے روکتے ہیں۔
لاہور سے مزید