• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے بے مثال قربانیاں دیں،آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر سے) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس عبدالکریم نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آئی جی پنجاب نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یوم دفاع شہدا سے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس نے بھی بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
لاہور سے مزید