لاہور (اپنے نامہ نگار سے،نیوز رپورٹر) واپڈا کے محمد حمزہ راجہ نے مینز فیزیک کیٹگری میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل اور مجموعی ٹائٹل جیت لیا۔،محمد حمزہ راجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی حاصل کیا۔ محمد حمزہ راجہ بین الاقوامی مقابلوں میں مجموعی ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں ۔مسٹر یونیورس چمپئن شپ 2026 انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوئی۔ چمپئن شپ میں دنیا بھر سے 26 ممالک کے اتھلیٹس شریک ہوئے۔ محمد حمزہ راجہ نے چمپئن شپ میں آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی اپنے نام کیا۔ وہ بین الاقوامی سطح پر پرو کارڈ اور مینز فیزیک کیٹگری کا مجموعی ٹائٹل بیک وقت حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ واپڈا سپورٹس بورڈ نے محمد حمزہ راجہ کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور واپڈا کیلئے فخر کے لمحات ہیں۔ واپڈا سپورٹس بورڈ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ واپڈا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں کیلئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔