• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتی برادری کا پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ہے ، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق میئر کوئٹہ محمد رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کی پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ہے ،پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے اور مبارکباد پیش کرتے ہیں ،سیاسی جماعتوں سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں جن کو اب درست کرنے کی ضرورت ہے ، میر عبدالقدوس بزنجو بارش کے پانی میں جاکر میاں شہباز شریف نہیں بن سکتے ، یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستان مینارٹیز یونٹی کونسل کے عظمت انجم ، ابریسورن ، ابر مقبول سمیت دیگر کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،قبل ازیں پاکستان مینارٹی یونٹی کے صوبائی صدر عظمت انجم نے کہا کہ اقلیتی برادری نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہےحکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں ، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین میاں نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کو ہما رے پنے نمائندوں نے پسماند ہ رکھا ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اقلیتوں کے الیکشن کے طریقہ کا ر کو تبدیل کیا اور الیکٹر ول سسٹم پر نظر ثانی کی جائے ،اس موقع پرمحمد رحیم کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن اقلیتی برادری کی مشکلات دور اور مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کھڑی رہے گی اقلیتی برادری ہمارا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے ، اندرون بلوچستان تو درکنار کوئٹہ میں شہری گیس سے محروم ہیں،انہوں نے کہا کہبلوچستان میں ڈاکٹر ، طلباء ، ملازمین سراپا احتجاج ہیں ، پولیس کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج کرنے اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے ڈاکٹروں کی ریلی پر طاقت کا استعمال باعث افسوس ہے ،انہوں نے کہا کہ ریکوڈک بلوچستان کے لئے موت و زیست کا مسئلہ ہے صوبے کے لوگوں پر رحم کیا جائے ، انہون نے مطالبہ کیا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور واسا کے ملازمین کی تخواہیں بحال کی جائیں۔
کوئٹہ سے مزید