• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صہیونیت پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے، بیداری امت اجلاس

لاہور(خبر نگار)جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) ضلع لاہور کے زیراہتمام بیداری امت نمائندہ اجلاس ہوا ۔جس کی صدارت قائد جمعیت ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کی جبکہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی، مولانا زاہدالراشدی، سید صفدر شاہ گیلانی، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، پروفیسر عبدالغفور، ڈاکٹر راغب نعیمی، پیر محمد اصغر نورانی، حافظ نصیر نورانی، مولانا امیر حمزہ، مولانا عبدالروف فاروقی، مولانا محمد علی نقشبندی، سید عقیل انجم قادری، پروفیسر زوار مہروی، علامہ نعیم جاوید نوری، ملک شہباز، مفتی نعمان قادر مصطفائی، مفتی عمران حنفی، مفتی طاہر شہزاد سیالوی، صاحبزادہ حفیظ اظہر، پیر بشیر احمد یوسفی، مولانا عبداللہ ثاقب پیر معاذ المصطفی قادری، مولانا بابر فاروق رحیمی، صاحبزادہ محمد فاروق قادری سمیت تمام مکاتب فکر کے متعدد علما و مشائخ نے شرکت کی ۔ علماء نے کہاکہ صہیونیت اسلام ہی نہیں، پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے، پاکستانی عوام ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہے عالمی صیہونی سازش کے تحت مسلمانوں کو فروعی اختلافات اور فرقہ ورانہ مسائل میں الجھا کر ملک میں الحاد کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس کی ایک مثال اہم اداروں میں بڑے بڑے عہدوں پر قادیانی، افسروں کا تقرر ہے، قادیانی اسلام اور ملک پاکستان کے کھلے دشمن ہیں اسرائیل کی تمام ترسازشوں کو وحدت امت کے ذریعے ناکام بنا دیا جائے گا ، اسرائیل مسلمان ممالک کو آپس میں لڑا کر کمزور کرنا چاہتا ہے اور کچھ مسلم ممالک کو سودی، معاشی جکڑ بندیوں میں جکڑ کر اپنا ایجنڈا منوانا چاہتا ہے۔ خطے میں انڈیا اسرائیل کا بدمعاش پہلوان بن کر خطے کے امن کو برباد کر رہا ہے، بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں آئے روز مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ظلم و بربریت کی نئی مثالیں قائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام صورتحال میں سب سے فکر انگیز بات یہ ہے مسلم دنیا کے بڑے حصے خصوصاً عربوں کو امریکہ اور اسرائیل نے مکمل طور پہ اپنے زیر اثر کر لیا ہے، ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں خصوصا وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایک جانب ریاست مدینہ کی تکرار جبکہ دوسری طرف مسلسل غیراسلامی قوانین کا بننا کھلا تضاد ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نا تجربہ کار حواریوں نے وطن عزیز کو مکمل طور پہ تباہ حال کر دیا ہے، مسلسل ناکام معاشی پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی کا آئے روز ایک نیا سونامی آتا ہے، غریب عوام غربت و افلاس کی چکی میں پس رہی ہے۔ پاکستانی عوام ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہے عالمی صیہونی سازش کے تحت مسلمانوں کو فروعی اختلافات اور فرقہ ورانہ مسائل میں الجھا کر ملک میں الحاد کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس کی ایک مثال اہم اداروں میں بڑے بڑے عہدوں پر قادیانی، افسروں کا تقرر ہے، قادیانی اسلام اور ملک پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، مدارس دینیہ مساجد اور خانقاہوں کو انتظامی و معاشی شکنجہ میں جکڑا جا رہا ہے، پاکستان کی مسلسل سیاسی و معاشی ابتری کی پیچھے بھی یہودی اور قادیانی لابی کی سازش کی بدبو آ رہی ہے، ایسے حالات میں وطن عزیز کے سنجیدہ اور محب وطن حلقے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی ابتری پر اس تشویش کا شکار ہیں کہ کہیں ہمارے حکمران اب یہ یوٹرن نہ لے لیں کہ اب پاکستان کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا مجبوری ہے۔مقررین نے کہا کہ جے یو پی کے زیراہتمام اس نمائندہ اجلاس کے ذریعے تمام مکاتب فکر کی دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین علما و مشائخ اور دانشوران ملت امت مسلمہ کے ہر فرد کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تمام مسلمان اپنی وحدت اور بیداری کے ذریعے یہود و ہنود کی ان سازشوں کا مقابلہ کرکے انھیں ناکام بنا دیں۔ اجلاس میں پوری مسلم ا مّہ اور عالم انسانیت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مقبوضہ و مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری کہ تمام فوت شدگان کیلئے دعا کرتے ہوئے حکمرانوں اور متعلقہ اداروں کی نالائقی اور غفلت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
لاہور سے مزید