• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور ویمن ان سٹرگل فار ایمپاورمینٹ ( وائز) کے زیر اہتمام خواتین صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں شریک صحافیوں نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے دوران جنسی ہراسانی سمیت امتیازی سلوک اور تجربات سے آگاہ کیا۔ خواتین صحافیوں کا کہنا تھا کہ ملکی قوانین کے تحت تمام صحافتی اداروں میں نہ صرف خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لئے ہر ادارے میں کمیٹی کا قیام ضروری ہے بل کہ تمام میڈیا اداروں میں کام کرنے کے حوالے سے تمام مرد وخواتین کے لئے ضابط اخلاق کو نمایاں مقام پر آویزاں کرنا بھی ضروری ہے۔ ورکشاپ کے اختیام پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمرالزمان بھٹی، لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری، سابق صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور شہباز میاں نے شرکاء خواتین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
لاہور سے مزید