• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے، مزاحمت پر 4 زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ایک ٹریکٹر،11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ راول روڈپردو موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے دکان دار بابر کو زخمی کردیا جب کہ اس کادوست شیشہ لگنے سے زخمی ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں دوموٹرسائیکل سوار روویز خان سے اسلحہ کی کے نوک پر 3ہزار روپے اورموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر اسامہ سے 11ہزار روپے چھین کرفرار ہو گئے،تھانہ نیوٹاؤن کو محمد عدنان نے بتایاکہ میں دکان میں بڑے بھائی ذیشان احمد کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا کہ 2 نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل پر آئے ، ایک ملزم نے پسٹل نکال کرغلے سے 14 ہزار روپے نکال لئے ، میرے بھائی ذیشان سے پندرہ ہزار روپے ، موبائل فون ، مجھ سے بھی موبائل فون چھین لیا اور میری جیب سے 35سو روپے بھی نکال لیے ہم دونوں نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی توملزم نے فائر کیا جو میرے سر میں لگا جس سےمیں زخمی ہو گیا۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ شاہ خالدکالونی میں دوموٹرسائیکل سوار پسٹل کی نوک پر محمد اویس سے موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں دوملزمان گن پوائنٹ پرعمرعثمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور گھڑی مالیتی ایک لاکھ روپے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ حسن کالونی میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ملک عامر اعوان اوراس کے دوست سید علی اعجاز سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل نمبر بی این آر 772،موبائل اور31ہزار دوسوروپے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں دونامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر واصف خان سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ چونترہ کے علاقہ سہال میں موبائل کمپنی کے ٹا و ر میں 8 نا معلوم مسلح افر ادفا ئر نگ کر تے ہو ئے د اخل ہو ئے، ٹا ور پر مو جو د عبد ا لو حیدکو ما رااور گن پو ا ئنٹ پر 4 بیٹر یا ں مالیتی 10 لا کھ روپے لے کرفرارہوگئے ۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہمحلہ گلستان فاطمہ کالونی گلی نمبر 7میں وقار خان کی درزی کی دکان میں اچانک2 نامعلوم مسلح ملزمان داخل ہو ئے جو اسلحہ کی کے نوک پر وقار اوراس کے دوست بخت شاہ زیب سے 3 موبائل اور 5ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ مین پیرودھائی روڈپر دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر فہیم احمد سے موبائل اورپرس چھین کرلے گئے جس میں اے ٹی ایم کارڈز ، سائیڈ انٹری کارڈ اور32سو روپے تھے،تھانہ وارث خان کے علاقہ وارث خان میں محمدحزیفہ کی گاڑی سے موبائل اورپرس چوری ہوگیاجس میں کارڈزتھے ،تھانہ بنی کے علاقہ جامع مسجدروڈپر وارث انور بھٹی کی بیٹی کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں سہیل احمد کے کمرے سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں دونامعلوم اشخاص محمدعمران قریشی کی گاڑی میں سے موبائل اور20ہزارروپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں محمدفیصل کاہاسٹل کے کمرے سےموبائل چوری ہوگیا،تھانہ کینٹ کے علاقہ بیکری روڈپر عبد المعز ستی سے تین نامعلوم ملزمان موبائل مالیتی 3 لاکھ روپے چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ برف خانہ چوک میں احمد زیب کے کباڑ خانے کا تالہ توڑ کر 20ہزار روپے، سلور پیتل،تانبہ مالیتی10ہزار روپے چوری کر لیاگیا،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ٹرانزٹ کیمپ کے قریب دوموٹرسائیکل سوار نوید ریاض سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھیری حسن آبادمیں نامعلوم چور ارسلان گلزار کے گھر سے تین موبائل اور50ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہرکھڑی عمرطارق کی گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑکرنامعلوم چور ایک بیگ چوری کرکے لے گیاجس میں لیپ ٹاپ ،سرکاری دستاویزات،6 پاسپورٹ، 4 فوجی کارڈ اور70 ہزار روپے تھے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں محمد ظہیر مغل کے پلاٹ سے 10 لکڑی کے پھٹے اور 12 بوری سیمنٹ چوری ہوگئی ،تھانہ روات کے علاقہ فیزسیون میں دوموٹرسائیکل سوار راجہ عمران علی کاموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسومیںمنیب الرحمن کی جیب سے موبائل ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ مین پیرودھائی روڈپر ریحان خالد کی دکان سے موبائل ،اڈاپیرودھائی میں انعام خان کا موبائل اور4ہزارروپے چوری کرلئے گئے، تھانہ جاتلی کے علاقہ میں نامعلوم چور بلال مجید کے رہائشی مکان کے اوپر والے فلیٹ میں رہائش پذیر بھائی معراج مجیدکے گھر کی کھڑکی کی جالی کاٹ کرطلائی زیورات ،پرائز بانڈ اور نقدی چوری کرکے لے گئے۔
اسلام آباد سے مزید