اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ میں ڈیڈھ ماہ کے اندر اندر زیر التواء مقدمات کی تعداد میں نمایاں کمی ہو گئی ہے ، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے کم ہو کر 51 ہزار پر پہنچ گئی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں مقدمات کی موجودہ تعداد 51 ہزار 766 ہو گئی ہے سپریم کورٹ میں 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک 1116 مقدمات کے فیصلے ہوئے، جبکہ اسی عرصے میں 835 نئے مقدمات کا اندراج ہوا ۔ جن میں سول اپیلیں 10080سول پٹیشن28862آئینی درخواستیں 111 شامل ہیں، سپریم کورٹ میں اس وقت 28 از خود نوٹس مقدمات بھی زیر التوا ہیںجبکہ جیل پٹیشنز کی تعداد 2702 ہے، انسانی حقوق کے مقدمات کی تعداد 134 ہے، واضح رہے کہ ماہ نومبر میں زیر التوا ء مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے زیادہ تھی۔