• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی، بیروزگاری کی ذمہ دارسرکار کیخلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی، بلاول

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سن لیں ساحلوں سے پہاڑوں اور دریاؤں کے کناروں سے صحراؤں تک ہر جگہ سے عوام 27فروی کو اپنا حق لینے اسلام آباد آرہے ہیں، 27فروی کو عوام پورے پاکستان سے نکلیں گے اور مہنگائی کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت سے حساب لیں گے، مہنگائی ، بیروزگاری کی ذمہ دارسرکار کیخلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی، عوام 27فروی کو عمران خان کی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ ہفتہ کے روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملک کے عوام آدمی کی آواز ہے۔ ملک بھر کے عوام 27فروی کو نکلیں گے اور عمران خان کی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے،عوام کو ایسی حکومت نہیں چاہیے جو ان کے گھروں کے چولہے تک بجھا دے، مہنگائی اور بیروزگاری کی ذمہ دارسرکار کے خلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی۔ اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان کی صورتحال سے آگاہ کیا، پی پی پی گلگت بلتستان کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداروں نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا، دریں اثناءچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نوشہرہ سے تحصیل ناظم کے انتخاب میں حصہ لینے والے عہد خٹک نے بھی ملاقات کی اور تحصیل نوشہرہ میں ناظم کے انتخاب کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیر دفاع پرویز خٹک کے آبائی گاؤں سے پی ٹی آئی کو شکست دینے والے عہد خٹک نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کے دوران لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لانگ مارچ میں نوشہرہ کے عوام آپ کے ساتھ ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر محمد علی باچہ نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

اہم خبریں سے مزید