• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی سلامتی پالیسی پاکستان کو ہر لحاظ سے آگے لیجائے گی، ہمایوں اختر

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کردار وژن رکھنے والے لیڈر کے طور پر نمایاں ہوا ہے ،وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے خارجہ پالیسی میں توازن قائم کیا ہے اور خاص طو رپر افغانستان کی وجہ سے خطے کے موجودہ حالات میں مثبت اور موثر کردار نبھایا ہے ،قومی سلامتی پالیسی کی روشنی میں پاکستان نے جیو اکنامکس کو اپنے قومی سلامتی نظریے کا کلیدی جزو قرار دیا ہے اور مجموعی طو رپر یہ پالیسی ہرلحاظ سے آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہو گی ۔ اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ جب تک ملک کے تمام ادارے ایک پیج پر نہ ہوں ملک کے اندرونی خاص طو رپر بیرونی چیلنجز سے موثر طریقے سے نبرد آزما نہیں ہوا جا سکتا ،جس کا جو کردار ہے وہ اسے نبھارہا ہے اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئی قومی سلامتی پالیسی کے تحت غیر ملکی افراد سرمایہ کاری کے عوض مستقل رہائشی کا درجہ حاصل کرسکیں گے جس سے کئی ممالک کے سرمایہ کار بھی راغب ہوں گے ۔

اہم خبریں سے مزید