• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو مات دیدی، آسٹن ولا اور یونائیٹڈ کا میچ برابر

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے دلچسپ مقابلے کے بعد چیلسی کو ایک گول سے ہرا دیا، جبکہ آسٹن ولا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے دمیان میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔

اتحاد اسٹیڈیم میں ہونے والے چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے میچ میں زبردست مقابلہ ہوا، دونوں جانب سے برتری کے حصول کی کوششیں ہوتی رہیں۔

میچ کا پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہوا لیکن 70ویں منٹ De Bruyne نے گول بنا کر مانچسٹر سٹی کو برتری دلا دی اور یہی گول میچ کا فیصلہ کن گول بھی ثابت ہوا۔

ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو آسٹن ولا کے گول کیپر کی غلطی کے باعث چھٹے منٹ میں ہی برتری مل گئی جبکہ میچ کے 67ویں منٹ میں یونائیٹڈ نے ایک اور گول داغ دیا

تاہم اس کے بعد آسٹن ولا نے بھرپور حملے کیے اور صرف چار منٹ میں دو گول داغ دیے اور یوں یہ میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید