• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کورونا کے 2 لاکھ 71 ہزار نئے کیسز، 314 اموات

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بعد وائرس بے قابو ہوگیا ، ایک ہی روز میں کورونا وائرس کےمزید2لاکھ 71ہزار نئے کیسز سامنے آگئے ، 314افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، چین کے دارالحکومت جہاں اولمپکس کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد شہر بھر میں ہزاروں افرادکے ٹیسٹ کئے گئے ، چین کے شہر شی آن میں کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیاں اٹھانے کا سلسلہ بتدریج جاری ہے ،امریکامیں نرسنگ ہومز میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد یہاں فیملی وزٹس پر پابندی لگادی گئی ہے ، دوسری جانب برطانیہ میں بھی سفری پابندی ختم کردی گئی ہے ،ویکسین لگوانے والےبرطانوی شہریوں کو وطن واپسی پر کووڈ 19کاٹیسٹ نہیں کروانا ہوگا ، فرانس میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر پابندیاں سخت کرنے کے مجوزہ قانون کیخلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں، پیرس میں مختلف سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر نئے مجوزہ قانون کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی ، نیدر لینڈ کے دارالحکومت ایمسٹریڈم میں بھی کورونا وائرس کی پابندیوں اور ویکسی نیشن کیخلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، پیلے بینرز اور پیلی چھتریاں اٹھائے افراد احتجاج کرتے رہے ، حکام نے ایمسٹریڈم میں پولیس کو گاڑیوں کو روکنے اور سرچ کرنے کے اختیارات دے دیئے جس کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ، ترکی نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ ایک ہی روز بعد واپس لے لیا ، دریں اثناء تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے پہلی موت کی تصدیق کردی گئی ہے ، تھائی لینڈ میں اب تک اومی کرون کے دس ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید