• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مدینہ کانام لیکرسیکولرقوانین نافذ کیے جارہےہیں،ابوالخیرزبیر

لاہور(خبر نگار)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کا نام لیکر سیکولر قوانین نافذ کئے جارہے ہیں ۔اجلاس سے جمعیت علماءپاکستان کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان سیکریٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی ،سید عقیل انجم قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ شوریٰکے فیصلہ کے مطابق 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ،16مارچ کو شہدائے تحریک نظام مصطفےٰ ،23مارچ کو یوم پاکستان اور28مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں یوم تاسیس جمعیت علماءپاکستان کے موقع پر نظام مصطفےٰ کنونشن ہو گا۔جمعیت علماءپاکستان بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔
لاہور سے مزید