• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان ہی قوم کا مستقبل ، سپورٹس میں شرکت ضروری، پروفیسر جودت سلیم

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے جن کا صحت مند ہونا کسی بھی شعبے میں کامیابی اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے صحت مند رہنے کیلئے سپورٹس سرگرمیوں میں بھرپور شرکت بنیادی ضرورت ہے وہ امیر الدین میڈیکل کالج کے سالانہ ہفتہ سپورٹس کی اختتامی اور تقسیمِ انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ سابق پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد، پروفیسر صاحبان، ڈاکٹرز اور طلباء بڑی تعداد میں شریک تھے۔
لاہور سے مزید