لاہور (کرائم رپورٹر سے) گڑھی شاہو میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے میاں بیوی اور بچے سمیت 3 افراد کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب رائو عبدالکریم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ٹرالر ڈرائیور اور دیگر عملے کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔