• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (خبرنگار) پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے، محکمہ تعلیم نے 16 اکتوبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8:45 سے دوپہر 1:15 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ دوپہر 12:30 بجے ختم ہوگی۔
لاہور سے مزید