• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی و دیگر قیمتی سامان سے محروم

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات موبائل فون موٹر سائیکلز اور گاڑیاں ودیگر سامان لوٹ لیا گیا کاہنہ میں صغیر سے 4لاکھ 35ہزار، موبائل فون، لوئر مال میں جمشید سے 2لاکھ 15ہزار اور موبائل، کوٹ لکھپت میں فیصل سے 5لاکھ نقدی اور موبائل، اقبال ٹاؤن میں نصر اللہ سے 3لاکھ اور موبائل فون، شاد باغ میں شہزاد سے 1لاکھ 65ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ہیئر اور ستوکتلا سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس اسلام پورہ اور سمن اباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید