• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا پی ایم ڈی ایف سی آفس لاہور کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی) کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا۔ وفد میں ورلڈ بینک کے پریکٹس منیجر واٹر ڈیوڈ مشا، واٹر سپیشلسٹ کارلو البرٹو اور فرحان سمیع اللہ شامل تھے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ڈی ایف سی سید زاہد عزیز نے کمپنی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا اور کمپنی کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام (PICP) کے تحت ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
لاہور سے مزید